فیلڈ مارشل نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو نظریہ پاکستان کا اہم ستون قرار دیدیا

The Field Marshal has declared the protection of minority rights a key pillar of the ideology of Pakistan
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر راولپنڈی چرچ کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے راولپنڈی میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کی تقریب کرائسٹ چرچ میں منعقد ہوئی، فیلڈ مارشل نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور تقریب میں شریک افراد سے گفتگو کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو نظریہ پاکستان کا اہم ستون قرار دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسیحی برادری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کی بنیاد ہے، پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی، دفاع میں خدمات قابل فخر ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد پاکستان کی اصل طاقت ہے، پاک فوج تمام شہروں کے وقار، سلامتی، مساوی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسیحی برادری کے رہنماؤں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے پر اظہار تشکر کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









