جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعہ 1447/07/27هـ (16-01-2026م)

حکومت نے اچانک کل عام تعطیل کا اعلان کردیا؛ نوٹیفکیشن جاری

25 دسمبر, 2025 10:55

ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی اعلیٰ سطحی وفد کی آمد کے پیشِ نظر 26 دسمبر کو عام تعطیل ہو گی، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کی نقول تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق تعطیل کا اطلاق اسلام آباد کے بیشتر سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ تاہم آئی سی ٹی انتظامیہ، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اسپتال اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ یہ ادارے معمول کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ان کے استقبال کے لیے اسلام آباد میں تیاریاں جاری ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔