وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نام نہاد احتجاجی تحریک بری طرح ناکام

خیبرپختونخوا کے عوام نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اعلان کردہ احتجاجی تحریک کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے کے حقیقی مسائل پر توجہ دی جائے، نہ کہ دھرنوں اور جلسوں پر۔
لاہور سے تحریک کے آغاز کے اعلان کو کئی شہری مضحکہ خیز قرار دے چکے ہیں۔ عوام نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ 13 سال میں منفی اور احتجاجی سیاست کے سوا کچھ نہیں کیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں موجود ہے تو جلسے اور احتجاج کس کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔ کئی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ یہ تحریک عوام کو گمراہ کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔
خیبرپختونخوا میں بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے مسائل برقرار ہیں، اور شہری چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ان مسائل پر توجہ دیں۔ بعض شہریوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ دھرنوں میں بیٹھیں گے تو صوبے کے مسائل کس طرح حل ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









