جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

یو اے ای کے صدر دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

26 دسمبر, 2025 14:11

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج سرکاری دورے کے لیے پاکستان پہنچے۔ صدر شیخ محمد بن زاید کا طیارہ نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا، جہاں وزیراعظم نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران شیخ محمد بن زاید النہیان نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ دورہ پاکستان اور یو اے ای کے دوطرفہ تعلقات میں نئے باب کے آغاز کا عندیہ دیتا ہے، اور اقتصادی و دفاعی شعبوں میں مزید تعاون کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔