جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

پاکستانیوں کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے؛ نوکری کیلئے کیسے اپلائی کریں؟ جانیے

27 دسمبر, 2025 14:14

وزارت اوورسیز پاکستانیز کی کوششوں کے باعث پاکستانی ورکرز کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے ہیں۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اعلان کیا ہے کہ وزارت اوورسیز پاکستانیز کی کوششوں کے بعد اٹلی نے پاکستان کے لیے آئندہ تین سال کے دوران ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ مختص کر دیا ہے۔ یہ پاکستانی ورکرز کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ طویل محنت کے بعد اب اٹلی میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق اگلے تین سال کے لیے ہر سال 3,500 پاکستانی ورک ویزا پر اٹلی جائیں گے۔ اس میں 1,500 پاکستانی سیزنل کوٹہ اور 2,000 غیر سیزنل کوٹہ پر اٹلی میں کام کریں گے۔ نوکریوں کا یہ کوٹہ مختلف شعبوں کے لیے مختص کیا گیا ہے، جن میں شپ بریکنگ، ہاسپیٹیلیٹی، ہیلتھ کیئر اور زراعت شامل ہیں۔

ماہر ہنرمند اور نیم ہنرمند پاکستانی ورکرز اٹلی میں ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز، ہاؤس کیپنگ، نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اور کاشتکاری کے شعبوں میں کام کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے روزگار کے مواقع فراہم کرے گا اور ترسیلات زر میں اضافہ کرے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔