2025ء بھارت کے لیے ناکامیوں اور سفارتی ہزیمت کا سال

2025 Marks a Year of Diplomatic Setbacks for India: The Hindu Reports
نئی دہلی: 2025ء بھارت کے لیے بین الاقوامی سطح پر سخت ناکامیوں اور سفارتی ہزیمت کا سال ثابت ہوا۔ بھارتی اخبار دی ہندو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کی خارجہ پالیسی توقعات پر پوری نہیں اتری۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے علامتی سفارت کاری، ذاتی تعلقات اور بیانیہ سازی پر زیادہ زور دیا، لیکن اس کے حقیقی معاشی، عسکری اور سفارتی اثرات بہت محدود رہے۔ دی ہندو کا کہنا ہے کہ بھارت نے وعدے کیے مگر انہیں پورا کرنے کے لیے اس کے پاس درکار قوت اور اثرورسوخ نہیں تھا۔
امریکہ کے ساتھ تعلقات پر اثر
اخبار کے مطابق امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بھارت کے لیے 2025ء انتہائی مشکل ثابت ہوا۔ 25 فیصد ٹیرف، روسی تیل پر پابندیاں اور H-1B ویزا محدودیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کی واشنگٹن کے ساتھ شراکت مشروط اور مفاداتی ہے۔
چین اور روس کے حوالے سے نتائج نہ ہونے کا مسئلہ
چین اور روس کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے باوجود لائن آف ایکچول کنٹرول پر کوئی قابل ذکر سکیورٹی پیش رفت نہ ہو سکی۔ سرمایہ کاری کے شعبے میں بھی رکاوٹیں برقرار رہیں اور بھارت صرف علامتی موجودگی تک محدود رہا۔
پہلگام حملہ اور عسکری کارروائیوں کا اثر
اخبار دی ہندو نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو سنگین سکیورٹی ناکامی قرار دیا۔ حملے کے بعد بھارتی عسکری کارروائیوں کو عالمی سطح پر حمایت حاصل نہ ہوئی۔ طیاروں کے نقصانات پر خاموشی نے بھارت کی ساکھ کو مزید نقصان پہنچایا۔
پاکستان کے حوالے سے بھارتی ناکامیاں
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے نے بھارت کے لیے ایک اور دھچکا دیا۔ بھارتی تجزیہ کار اب پاکستان کی قیادت کو سخت گیر اور منظم صلاحیت رکھنے والی تسلیم کرنے لگے ہیں۔ دی ہندو کے مطابق پاکستان کی عسکری کارروائیوں کی حمایت نے بھارت کی سفارتی ناکامی کو مزید واضح کیا۔
بھارت کا بیانیہ اور داخلی مسائل
اخبار نے خبردار کیا کہ بھارت اب “وشو گرو” کے بیانیے سے نکل کر “وشو وکٹم” کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پاکستان کے ماہرین کے مطابق یہ بھارت کے لیے خطرہ ہے کیونکہ دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانا اور حقیقت پسندانہ پالیسی نہ بنانا اس کی سفارتی ناکامی کا سبب ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دی ہندو کا یہ تجزیہ بھارت کی کمزور سفارتکاری کو عیاں کرتا ہے۔ بھارت کو سمجھنا ہوگا کہ صرف دکھاوا کرنے والی سفارت کاری سے عملی نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ پاکستان کے موقف کے مطابق بھارت کی خارجہ پالیسی زیادہ تر بیانیہ پر مبنی ہے، عملی نتائج پر نہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









