کراچی والے تیاری کرلیں!!! طوفانی بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی؛ کس تاریخ کو بارش ہوگی؟

Rain, rain everywhere; Meteorological Department issues major forecast
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور سرد موسم سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو بالائی علاقوں میں اثر ڈالے گا۔ 29 دسمبر کو بلوچستان اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
کراچی میں سردیوں کی پہلی بارش 30 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے، جہاں مغربی ہواؤں کا نظام منگل سے بدھ کے دوران اثر انداز ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد شہر میں سردی میں اضافہ متوقع ہے۔
بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 29 دسمبر سے 2 سے 3 جنوری 2026 تک بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ شمالی بلوچستان اور دیگر شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
اس دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ لاہور میں آج موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سردی میں شدت بڑھ گئی ہے۔ شہر میں ہواؤں کی رفتار تقریباً دو کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








