پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ مین اور 32 ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ مین اور 32 ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
اسلام آباد: پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ گزشتہ روز پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس تھے، جن کا استقبال پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کیا۔
پریڈ کے دوران کیڈٹس نے پاک بحریہ کے سربراہ کو سلامی پیش کی۔ بحرین کے ریئر ایڈمرل نے بھی پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے نوازا۔
پاکستان سے آفیسر کیڈٹ عمر مختار کو چیف آف دی نیول اسٹاف گولڈ میڈل دیا گیا، جبکہ عراق کے کیڈٹ الذہبی فہد حسام فرید کو بھی یہی اعزاز حاصل ہوا۔ مڈشپ مین شہاب احمد کو اکیڈمی ڈرک دی گئی اور محمد عزیز عباس کو مجموعی بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔
کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور ضیا الرحمان نے کہا کہ پاکستان نیول اکیڈمی ایک قابل فخر ادارہ ہے جو کیڈٹس کو بہترین تربیت فراہم کرتا ہے۔
میں بھی پاکستان نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوں: کمانڈر رائل بحرین نیول فورس
کمانڈررائل بحرین نیول فورس ریئرایڈمرل محمداحمدابراہیم آل بن علی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی پاکستان نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے کیڈٹس کو نصیحت کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی خدمت میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تعلقات مضبوط اور اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں، اور یہ دوستی ہمیشہ قائم رہے گی۔
تقریب کے آخر میں نئے فارغ التحصیل کیڈٹس سے حلف لیا گیا اور انہیں مستقبل میں خدمت کی ذمہ داریوں کے لیے تیار کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









