معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا، نائب وزیر اعظم

Pakistan’s stature has risen after the Battle for Truth, says Deputy Prime Minister
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز یو اے ای کے صدر پاکستان آئے تھے، یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، یو اے ای کے صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا وقار دنیا میں بلند ہوا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، ہم نے جنگ میں بھارت کے 7طیارے گرائے، بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے، بھارت کو سمجھنا ہوگا سندھ طاس معاہدہ ایک حقیقت ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، بھارت کے حملے کے بعد پاکستان جواب کا حق رکھتا تھا، نور خان ایئر بیس پر حملہ بھارت کی بڑی غلطی تھی، دفاع کیلئے ہم نے اتنا کیا جتنا کافی تھا ورنہ اس سے زیادہ ہوسکتا تھا۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا وقار بلند ہوا، پاکستان نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے بھارت کو جواب دیا، بھارت سے جنگ میں پاکستان نے کسی سے جنگ بندی کا نہیں کہا، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے، پاکستان معاشی محاذ پر بھی کامیابیاں حاصل کررہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









