منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

ڈاکٹر عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم نے مروایا، مصطفی کمال

28 دسمبر, 2025 11:42

کراچی: وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے مروایا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما سید مصطفی کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر سنگین الزامات عائد کیے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی مکمل تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں اور الطاف حسین نے عمران فاروق کو اپنی سالگرہ کے دن شہید کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پاکستان لانے کے لیے بانی ایم کیو ایم نے لاکھوں پاؤنڈ کا چندہ جمع کیا اور اس معاملے پر دنیا بھر میں ناٹک کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم ڈرامہ باز ہیں اور شہداء کے قبرستان بھر دیے، جیلیں بھر دی گئیں، اور نوجوان لاپتہ کروا دیے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم بھارتی خفیہ ایجنسی را سے فنڈنگ لیتے رہے اور 25 سال سے ملک و قوم کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں میں ملوث رہے۔

مصطفی کمال نے بانی ایم کیو ایم کو برطانیہ کی عدالت میں کیس کھلوانے اور پیش ہونے کی دعوت بھی دی۔

اس موقع پر وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے بھی اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کے دعوے محض فریب ہیں، اور مصنوعی فالورز اور پروپیگنڈا کے ذریعے مقبولیت کا ڈرامہ کیا جاتا ہے، عوام کے سامنے پی ٹی آئی کی حقیقت آشکار ہو چکی ہے۔

مصطفی کمال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران فاروق کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور بانی ایم کیو ایم کے قومی مجرم ہونے کے الزامات پر کارروائی ہونی چاہیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔