جمعہ، 16-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

کم تعلیم یافتہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری

28 دسمبر, 2025 10:26

کم تعلیم یافتہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں اسکولوں کے لیے 2 ہزار 800 چوکیدار بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ بھرتیاں صوبے کے 28 اضلاع میں کی جائیں گی تاکہ اسکولوں میں خالی آسامیوں کو پُر کیا جا سکے اور طلبہ و عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق تقرریاں مکمل طور پر میرٹ اور شفاف مقابلے کی بنیاد پر ہوں گی، اور امیدواروں کے لیے بھرتی کا عمل اشتہاری نوٹس کے ذریعے شروع کیا جائے گا۔ مانسہرہ میں سب سے زیادہ 377 آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

دیگر اضلاع کے لیے مختص آسامیاں اس طرح ہیں: بنوں 263، مردان 256، پشاور 162، لکی مروت 160، اور ایبٹ آباد 154۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کا مقصد نہ صرف اسکولوں کی سیکیورٹی کو مضبوط کرنا ہے بلکہ مقامی سطح پر بے روزگار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔

حکام نے یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ بھرتی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا تاکہ اہل امیدواروں کو ترجیح دی جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔