منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی بڑی سفارتی فتح، دی ٹیلی گراف کی تصدیق

28 دسمبر, 2025 15:54

برطانوی جریدے دی ٹیلی گراف کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے عسکری اور سفارتی دونوں محاذوں پر فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے نمایاں سفارتی کامیابیاں حاصل کیں۔ عالمی تجزیہ کاروں نے حالیہ پیش رفت کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی سیاست کا مرکزِ نگاہ قرار دیا ہے۔

دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ایبی گیٹ حملے کے ملزم کی گرفتاری کے محض دو دن بعد امریکا حوالگی ایک بڑا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی، جسے واشنگٹن میں پاکستان کی سنجیدہ نیت کا طاقتور اشارہ سمجھا گیا، یہی لمحہ پاک امریکا تعلقات میں تبدیلی کی علامت بنا۔

 رپورٹ میں بتایا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف عملی تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

برطانوی جریدے کے مطابق ٹرمپ کے پہلے دور کی تلخی کے باوجود پاکستان نے واشنگٹن میں دوبارہ جگہ بنالی، جبکہ بھارتی لابنگ کے باوجود پاکستان کو واضح سفارتی سبقت حاصل رہی۔ پاکستان کو بعض ممالک کے مقابلے میں بہتر تجارتی ٹیرف رعایتیں بھی دی گئیں۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق وزیراعظمِ پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوول آفس تک رسائی ملی، جس سے وائٹ ہاؤس کا ماحول پاکستان کے حق میں بدلتا دکھائی دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے محض بیانات کے بجائے ٹھوس نتائج دے کر اعتماد حاصل کیا، جبکہ وائٹ ہاؤس کی کاؤنٹر ٹیررازم ترجیحات میں داعش خراسان کے کمانڈر جعفر ایک نمایاں ہدف تھا۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے نجی اور آف دی ریکارڈ ملاقات ہوئی، جس کے بعد ٹرمپ مسلسل ان کی تعریف کرتے رہے اور غزہ سیزفائر کے موقع پر انہیں “پسندیدہ فیلڈ مارشل” قرار دیا۔

مزید کہا گیا کہ پہلگام واقعہ کے بعد خطے میں جنگ کا خطرہ حقیقی سطح پر بڑھا، بھارت نے امریکی ثالثی کے امکان کو مسترد کیا، تاہم پاکستان نے ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے وائٹ ہاؤس کو غیر روایتی سفارتکاری سے ہینڈل کیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنا بھی ایک غیر معمولی سفارتی اقدام ثابت ہوا۔

دی ٹیلی گراف کے مطابق ان اقدامات کے نتیجے میں پاکستان نے خود کو مشرقِ وسطیٰ میں مؤثر اور ذمہ دار اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر منوا لیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔