بینک اکاؤنٹ ہولڈرز خبردار!!!! آن لائن فراڈ کے نئے حربے سامنے آگئے

Bank account holders beware!! A new fraud has emerged
پاکستان میں آن لائن بینک فراڈ کے نئے اور خطرناک طریقے سامنے آ گئے ہیں۔ بائیو میٹرک ویریفکیشن سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے غیر قانونی رقوم نکالنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جعلی اور ڈپلیکیٹ سم ایکٹیویشن میں ملوث ایک منظم گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ادارے کے مطابق ملزمان شہریوں کی شناخت استعمال کر کے غیر قانونی طور پر نئی سمز جاری کرواتے تھے۔
تحقیقات کے مطابق ملزمان نادرا سے منسلک بائیو میٹرک ویریفکیشن سسٹم کا غلط استعمال کر رہے تھے۔ ڈپلیکیٹ سمز حاصل کرنے کے بعد ان سمز کے ذریعے بینک اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جاتی اور رقم ٹرانسفر کر لی جاتی تھی۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں عثمان، نیئر اور ریاض شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے سم ایکٹیویشن ڈیوائسز اور مشتبہ ڈیجیٹل ریکارڈ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکوں کو موجودہ نظام مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق عالمی معیار کے سافٹ ویئر، جیسے گوگل اور مائیکروسافٹ لیول کی سیکیورٹی، بینکنگ ڈیٹا کے تحفظ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
ماہرین نے عوام کو بھی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں اپنا ذاتی ڈیٹا، او ٹی پی یا بائیو میٹرک معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں۔
متاثرہ صارفین کا کہنا ہے کہ بینک فراڈ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس پر فوری اور مؤثر اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











