کراچی والے ہوجائیں تیار، کل شہر میں بارش کا امکان

کراچی والے ہوجائیں تیار، کل شہر میں بارش کا امکان
کراچی میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں ہلکی بارش کی پیشگوئی بھی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ رات کے وقت سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شمال مشرقی سمت سے ہلکی رفتار کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق منگل سے بدھ کے دوران مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم کراچی پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں 30 دسمبر کی رات ہلکی بارش متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، میرپورخاص اور تھرپارکر کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں یہ بارشیں 2 جنوری تک جاری رہ سکتی ہیں جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں برفباری کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











