منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری؛ بڑی سہولت دے دی گئی

29 دسمبر, 2025 10:49

اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ آن لائن پاسپورٹ درخواست دینے والوں کے لیے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا اور جدید نظام شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شہریوں کو فنگر پرنٹس ویریفکیشن کے دوران مختلف مشکلات کا سامنا تھا۔ نادرا کے تعاون سے اب پاک آئی ڈی ایپ میں فنگر پرنٹس کی تصدیق کا مؤثر نظام شامل کر دیا گیا ہے۔

نئے نظام کے تحت آن لائن پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے شہری اب گھر بیٹھے ہی فنگر پرنٹس کی تصدیق کروا سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے انہیں پاسپورٹ دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

فنگر پرنٹس کی تصدیق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے نادرا کے ریکارڈ سے کی جائے گی، جس سے تصدیقی عمل زیادہ شفاف اور محفوظ ہو گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت سے نہ صرف آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کی پراسیسنگ میں تیزی آئے گی بلکہ شہریوں کے وقت اور اخراجات میں بھی نمایاں کمی ہو گی۔

نئے نظام کو آن لائن سہولیات کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔