سرگودھا: مریم نواز اسپتال میں مبینہ طبی غفلت، زچگی کے بعد خاتون دم توڑ گئی

سرگودھا کے مریم نواز اسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ایک خاتون کی جان چلی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ خاتون نے چند روز قبل ایک بچی کو جنم دیا تھا۔ واقعے کے بعد لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے خاتون کی میت کو کوٹ مومن روڈ پر رکھ کر دھرنا دیا اور ذمہ دار عملے کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مریم نواز اسپتال کے قائم مقام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سی ای او ہیلتھ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق خاتون کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے باقاعدہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی تحقیقات کی روشنی میں کی جائے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











