ایس آئی ایف سی کی تدبیری حکمتِ عملی میں سرمایہ کاری کا طلوعِ نو، پاکستان اقتصادی استحکام اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن

اسلام آباد: پاکستان میں نجی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور ترقی کو تیز کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایس آئی ایف سی (SIFC) کی تدبیری حکمتِ عملی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرتے ہوئے صنعتی اور اقتصادی میدان میں نئی جہتیں پیدا کی ہیں۔
حال ہی میں انگرو اور اتصالات نے دیودار (جاز) میں 157 ارب روپے اور ٹیلی نار پاکستان نے 108 ارب روپے کے حصص حاصل کر کے معیشت میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کیے۔ اسی طرح میپل لیف نے پائیونیئر سیمنٹ میں 76 ارب اور شأت گروپ نے رفحان مائز میں 68.5 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی، جس سے صنعتی شعبے کو فروغ ملا۔
عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص 135 ارب روپے میں حاصل کر کے ملکی فضائی سرمایہ کاری میں نئے دور کا آغاز کیا۔ معدنی شعبے میں پانچ ممتاز سرمایہ کاروں کی 5 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری نے بھی صنعتی ترقی کی راہیں ہموار کر دی ہیں۔
عالمی ادارے جیسے گوگل، بی واے ڈی، ارامکو، سام سنگ اور ایپل نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم میں نمایاں اضافہ کیا، جبکہ چین کے ساتھ بی ٹو بی معاہدوں نے اقتصادی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 2026 میں پاکستان میں سرمایہ کاری میں 37 فیصد اضافہ متوقع ہے اور 16 سے زائد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع روشن ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی جامع اور مربوط سہولت کاری نہ صرف سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دے رہی ہے بلکہ معیشت کی مضبوطی، صنعتی شعبے کی وسعت اور طویل المدتی اقتصادی استحکام کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
نجی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری سے ہزاروں بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے ملک کے سماجی اور اقتصادی ڈھانچے کو مضبوطی ملے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











