اسلام آباد میں یکم جنوری سے کن گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہو گا؟ اہم اعلان ہوگیا

اسلام آباد میں یکم جنوری سے کن گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہو گا؟ اہم اعلان ہوگیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ والی گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی، تاکہ شہریوں کی حفاظت کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔
محسن نقوی کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں شہر میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کیپٹل اسمارٹ سٹی منصوبے پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت بھی دی اور کہا کہ اسلام آباد جلد پاکستان کا پہلا اسمارٹ سٹی بنے گا۔
اجلاس کے دوران محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی کے جدید نگرانی نظام کا بھی معائنہ کیا اور ڈیجیٹل وال پر شہر کی سیکیورٹی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے کنٹرول روم میں اسپیشل چائنیز ڈیسک پر سیکیورٹی نگرانی کے جدید اقدامات کا بھی مشاہدہ کیا۔
وزیر مملکت طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے وزیر داخلہ کے ساتھ سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











