رواں سال بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی حیران کن تعداد سامنے آ گئی

رواں سال بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی حیران کن تعداد سامنے آ گئی
رواں سال بیرون ملک نوکریوں کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔
پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے پہلے 11 ماہ میں 6 لاکھ 86 ہزار 292 پاکستانی نوکریوں کے لیے بیرون ملک گئے، جو پچھلے سال کے 7 لاکھ 27 ہزار 391 کے مقابلے میں تقریباً 41 ہزار کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سندھ سے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد 52 ہزار 449 رہی، جس میں کراچی کے شہری نمایاں تعداد میں شامل ہیں۔ سعودی عرب رواں سال پاکستانیوں کی پہلی پسند رہا، اس کے بعد متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین اور کویت دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ بیرون ملک ملازمت کے لیے پاکستانیوں کا رجحان اب بھی مضبوط ہے، تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











