اپنا گھر بنانے کا خواب!!! کم آمدنی والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Dream of Owning a Home! Big Good News for Low-Income Individuals
پنجاب حکومت نے کم آمدن طبقے کے لیے ایک نیا اور بڑا ہاؤسنگ منصوبہ متعارف کروا دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ایسے افراد کو سستی اور باعزت رہائش فراہم کرنا ہے جو برسوں سے اپنے گھر کے خواب کی تکمیل کے منتظر ہیں۔
حکومت کے مطابق یہ گھر کم لاگت، آسان اقساط اور جدید بنیادی سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کے تحت اڑھائی سے تین مرلہ سرکاری زمین پر 37 ہزار سے زائد مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
ان گھروں کی تعمیر پنجاب کے مختلف اضلاع میں کی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس منصوبے سے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، لیہ، خانیوال سمیت پنجاب کے 25 اضلاع کے شہری مستفید ہوں گے۔
پنجاب افورڈیبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر عمران علی سلطان نے وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے 25 اضلاع کے 35 مختلف مقامات پر گھروں کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق سرکاری زمین پر آئندہ تین ماہ کے دوران پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت سے تعمیراتی کام باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔
وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح کم آمدن افراد کو معیاری اور محفوظ رہائش فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ نہ صرف رہائشی مسائل میں کمی لائے گا بلکہ لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











