منگل، 30-دسمبر،2025
منگل 1447/07/10هـ (30-12-2025م)

سال 2026؛ پاکستان میں کتنی سرکاری تعطیلات ہونگی؟ شیڈول سامنے آگیا

30 دسمبر, 2025 10:43

حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کا مجوزہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق 2026 میں مجموعی طور پر تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ ان میں یومِ کشمیر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور اور یومِ آزادی جیسے قومی دن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عیدالفطر، عیدالاضحیٰ، عاشورۂ محرم اور عید میلادالنبی ﷺ کی تعطیلات بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

نئے سال کی پہلی عام تعطیل 5 فروری کو یومِ کشمیر کے موقع پر متوقع ہے۔ اس کے بعد مارچ میں عیدالفطر کی تین روزہ تعطیلات ہوں گی۔ 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی چھٹی ہوگی۔ یکم مئی کو یومِ مزدور کی عام تعطیل دی جائے گی، جبکہ مئی کے آخر میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات متوقع ہیں۔

جون میں عاشورۂ محرم کی دو تعطیلات ہوں گی۔ اگست میں 14 اگست کو یومِ آزادی منایا جائے گا۔ اسی مہینے عید میلادالنبی ﷺ کی چھٹی بھی متوقع ہے۔ نومبر میں یومِ اقبال کی سرکاری تعطیل شامل کی گئی ہے۔ سال کے اختتام پر 25 دسمبر کو قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، جبکہ 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے اضافی چھٹی دی جائے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔