اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کی ملاقات، مصافحہ بھی کیا

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کی ملاقات
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ خود چل کر سردار ایاز صادق کی نشست تک آئے اور ان سے مصافحہ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مسکراتے ہوئے ان کا جواب دیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان چند منٹ تک مختصر گفتگو ہوئی، جس میں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی گئی۔ اس موقع پر خیر مقدمی جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی رہنماؤں کا براہ راست آمنا سامنا ہوا ہے۔
سفارتی حلقوں میں اس ملاقات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ملاقات کے دوران کسی باضابطہ بات چیت یا پیش رفت کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









