جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا اہم اعلان

31 دسمبر, 2025 14:22

پنجاب میں کاشتکاروں کے لیے سب سے بڑی ٹریکٹر اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 ٹریکٹر اسکیم کے پہلے مرحلے میں 50 سے 75 ہارس پاور کے دس ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر کسانوں نے خوشی کا اظہار کیا اور حکومت کی اس کاوش کو سراہا۔

دوسرے مرحلے میں 75 سے 85 ہارس پاور کے مزید دس ہزار ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی کے ذریعے فراہمی جاری ہے۔ تیسرے مرحلے کا آغاز جنوری سے ہوگا، جس میں 50 سے 55 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ پروگرام کے تحت 100 سے 120 ہارس پاور کے ٹریکٹرز بلا سود قرض پر بھی فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ اسکیم کاشتکاروں کی معاشی خود مختاری اور پیداوار میں اضافے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کسان اپنے ٹریکٹر کے مالک بنیں گے، جس سے انہیں فصل کی بوائی سے لیکر فروخت تک سہولت حاصل ہوگی۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت عملی طور پر کسانوں کا سہارا بن رہی ہے اور جدید زرعی مشینری فراہم کرنے سے پنجاب خود کفیل زرعی شعبے میں قدم رکھے گا۔

اس اسکیم کے ذریعے کاشتکاروں کو جدید ٹریکٹرز کے ذریعے زمین کی بہتر کھیتی، وقت کی بچت اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہوگا۔ حکومتی حکمت عملی کا مقصد کسانوں کی زندگی آسان بنانا اور زرعی شعبے کو مستحکم کرنا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔