سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big News for Government Employees: Government Approves Major Decision
وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے اہم فیصلے کر دیے ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں کئی اقدامات پر اتفاق کیا گیا جو پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اے ایس پیز کو ہر سال آسان اور کم اقساط پر پلاٹس فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ اپنی رہائش کے لیے آسانی سے زمین حاصل کر سکیں۔
علاوہ ازیں، پاکستان بھر سے ہر سال 10 پولیس انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کو اسکالرشپ پر بیرونِ ملک کورسز کے لیے بھیجا جائے گا، تاکہ ان کی پیشہ ورانہ تربیت میں اضافہ ہو اور وہ جدید مہارتیں حاصل کر سکیں۔
پندرہ کانسٹیبلز کے ایک ایک بچے کو پاکستان کی بہترین جامعات میں داخلے اور تعلیمی اخراجات کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جس کی ذمہ داری نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اٹھائے گی۔ ہر سال 5 ایس پی اور ایس ایس پی رینک کے افسران کو اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ پر بیرونِ ملک بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس میں کہا کہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کو پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک متحرک اور فعال ادارہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے ادارے کو خسارے سے نکال کر سرپلس میں لانے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ مستقبل میں مزید اقدامات سے پولیس اہلکاروں کی معیار زندگی بہتر ہو گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









