ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for people getting their driving licenses
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کی قیادت میں ٹریفک پولیس جدید خدمات کی فراہمی میں سرگرم ہے۔ سال 2025 میں شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
ترجمان کے مطابق 38 لاکھ سے زائد شہریوں نے آن لائن لرنر لائسنس حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 12 لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنے لرنر یا ریگولر لائسنس کی آن لائن تجدید کروائی۔ تقریباً 10 ہزار شہریوں نے ڈپلیکیٹ لائسنس کو دوبارہ حاصل کیا۔
اوورسیز پاکستانیوں میں بھی آن لائن سہولت کا رجحان بڑھا۔ 4500 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے انٹرنیشنل لائسنس آن لائن رینیو کروایا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق 50 لاکھ سے زائد شہریوں نے ای ڈرائیونگ لائسنس موبائل یا کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ قطاروں اور موسم کی شدت سے بچنے کے لیے آن لائن پورٹل کا استعمال کریں۔ شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے لرننگ، لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










