جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات دوبارہ ملتوی کر دیے

02 جنوری, 2026 12:00

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وفاقی دارالحکومت میں شیڈول بلدیاتی انتخابات کو ایک مرتبہ پھر ملتوی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مختصر اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 اور 30 دسمبر کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی، جس کے بعد کابینہ نے انتخابات کی تاریخ میں مزید تاخیر کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق، وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کے نفاذ کے لیے نئی قانون سازی کی بھی منظوری دی ہے، تاکہ انتخابات کے عمل کو مزید مضبوط اور شفاف بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 15 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی اور 16 سے 19 فروری کے دوران نتائج مرتب کرنے کا شیڈول بھی دیا گیا تھا، تاہم نئی منظوری کے بعد یہ تاریخیں تبدیل ہو جائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اعلامیہ جاری

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم نے کابینہ کے اراکین کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 75 فیصد شیئرز کی نجکاری کامیابی سے طے پائی اور بڈنگ کا عمل مکمل طور پر شفاف رہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کا عزم کیا تھا اور پی آئی اے کی نجکاری اس حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔

انہوں نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے سے نکال کر معاشی استحکام کی راہ پر ڈالا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے صدر متحدہ عرب امارات سے ہونے والی ملاقاتوں کو دوطرفہ تعلقات اور باہمی مشاورت کے تناظر میں انتہائی مفید قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک روز قبل سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر بھی خوشگوار گفتگو ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بات چیت کی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔