سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
امریکا کے ریاست ورجینیا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں پاکستان کے سابق ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ نور خان زندگی کی بازی ہار گئیں۔
امریکی میڈیا اور پولیس کے مطابق حادثہ ڈینوڈی کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں ڈاکٹر فائقہ قریشی کی کار اچانک ٹکرانے کے بعد آگ پکڑ گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔
ڈاکٹر فائقہ قریشی نے 1993 میں بچوں کے اسپتال "دی کنگز ڈاٹر” میں بچوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں بطور فزیشن خدمات کا آغاز کیا اور بعد ازاں ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر بھی اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔
اسپتال حکام نے کہا کہ ڈاکٹر فائقہ کا بچوں اور خاندانوں کے ساتھ لگاؤ اور نوجوان ڈاکٹروں کی تربیت پر گہرا اثر رہا۔
اسی طرح، کنگز ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر فائقہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ یونیورسٹی نے کہا کہ ڈاکٹر فائقہ یہاں کی ہونہار طالبہ رہیں، 1973 میں گریجویٹ ہوئیں اور بعد میں یونیورسٹی میں بطور استاد بھی خدمات انجام دیتی رہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










