پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Which countries can Pakistanis travel to without a visa?
پاکستان میں سال 2025 کے دوران 5.5 ملین سے زائد پاسپورٹس جاری کیے گئے، جو عوامی سہولیات میں بہتری اور پاسپورٹ کے اجراء میں نمایاں اضافہ کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق اس دوران 3.2 ملین نارمل، 1.8 ملین ارجنٹ اور 276,000 فاسٹ ٹریک سروس کے تحت پاسپورٹس جاری کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہریوں میں الیکٹرانک پاسپورٹس کی جانب رجحان بڑھا ہے۔ اس وجہ سے بہت سے درخواست دہندگان نے روایتی پاسپورٹس کے بجائے الیکٹرانک سہولت کو ترجیح دی۔
محکمے کے مطابق یہ پیش رفت ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس کی سربراہی میں کی گئی اصلاحات کا نتیجہ ہے، جو وزیرِاعظم شہباز شریف اور وزیرِداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے تحت نافذ کی گئیں۔ جدید پرنٹنگ مشینوں کی تنصیب سے طویل بیک لاگ ختم کیا گیا اور پاسپورٹ پروسیسنگ میں تیزی آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلی بار 24/7 پاسپورٹ پروسیسنگ اور ڈیلیوری سروس متعارف کرائی گئی۔ اب شہری کسی بھی وقت پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز اور علاقائی دفاتر کی تزئین و آرائش بھی مکمل کی گئی، جس سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم ہو رہی ہیں۔
سال 2025 میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی سہولیات میں اضافہ کیا گیا۔ سفارت خانوں میں ون ونڈو سروس متعارف کرائی گئی، جس سے پاسپورٹ کے امور آسان ہوئے۔ نئے پاسپورٹ بُک میں بہتر سیکیورٹی خصوصیات شامل کی گئیں اور ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر و کاؤنٹرز کے دائرہ کار میں توسیع کی گئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










