جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے نئی سہولت متعارف! چارجز کیا ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

02 جنوری, 2026 11:46

نادرا نے عوام کے لیے گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید کے سلسلے میں ایک نئی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔

نادرا نے اس سلسلے میں ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہری اب گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ یا تجدید منتخب ای سہولت فرنچائزز سے کروا سکیں گے۔

ابتدائی طور پر یہ سہولت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی کے 18 ای سہولت فرنچائزز پر دستیاب ہوگی۔ ہر فرنچائز پر نادرا کا نامزد افسر موجود ہوگا، اور خدمات نادرا کی مقررہ فیس کے ساتھ ای سہولت سروس چارجز 100 روپے اضافی پر فراہم کی جائیں گی۔

نادرا کے مطابق ملک بھر میں 22 ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز موجود ہیں، جن میں سے 9,500 سے زائد پر بائیومیٹرک سہولیات بھی دستیاب ہیں۔ اس سے ناخواندہ شہری اور وہ شہری جو اسمارٹ فون استعمال نہیں کرتے، بھی آسانی سے خدمات حاصل کر سکیں گے۔

پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد یہ سہولت جلد ملک بھر میں فراہم کی جائے گی۔ اس سے نادرا مراکز پر رش کم ہوگا اور شہریوں کے سفر کے مسائل میں کمی آئے گی۔ ای سہولت فرنچائزز کی مکمل فہرست نادرا کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔