بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے خطرناک پیشگوئی کردی

Rains upon rains; Meteorological Department issues alarming forecast
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات کے دوران شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خاص طور پر صبح اور رات کے وقت دھند کی شدت درمیانی سے شدید ہو سکتی ہے۔ اس صورتحال کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ پہاڑی علاقوں میں اس دوران برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ بارش دیر بالائی میں 28 ملی میٹر اور دیر زیریں میں 21 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کاکول میں 25 اور بالاکوٹ میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔ پاراچنار اور چراٹ میں 16، دروش اور تخت بائی میں 12 جبکہ باچا خان ایئرپورٹ پر 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 10 سے 21 ملی میٹر تک بارش ہوئی۔ ساہیوال میں 8 ملی میٹر جبکہ دیگر شہروں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔
کشمیر میں گڑھی دوپٹہ میں 21 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بلوچستان میں سمنگلی اور کوئٹہ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ برفباری کے حوالے سے مالم جبہ میں 14 انچ، کالام اور مری میں 4 انچ جبکہ زیارت میں 2 انچ برف پڑی۔
کم سے کم درجہ حرارت کی بات کی جائے تو لہہ میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں منفی 5 جبکہ گوپس اور مالم جبہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرد موسم اور دھند کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خاص طور پر سفر کے دوران محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










