کراچی میں موٹرسائیکل سوار خاتون ٹرالر کی زد میں آ کر جاں بحق

کراچی میں موٹرسائیکل سوار خاتون ٹرالر کی زد میں آ کر جاں بحق
کراچی کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب افسوسناک حادثے میں ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی خاتون کی عمر 26 سال اور نام بشریٰ بتایا گیا ہے، واقعے کے بعد خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق بشریٰ خود اپنی موٹرسائیکل چلا رہی تھی جب اچانک ایک 10 وہیلر ٹرالر نے اسے ٹکر مار دی۔
حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ٹرالر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے اور اسے جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









