پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم 2026 میں درخواست دینے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

Easy Method to Apply for Punjab Green Tractor Scheme 2026 Revealed
پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم 2026 میں درخواست دینے کا آسان طریقہ سامنے آگیا ہے۔
محکمہ زراعت پنجاب نے نئے سال 2026 کے آغاز پر کاشتکاروں کے لیے خوشخبری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پنجاب گرین ٹریکٹرز پروگرام کے تیسرے مرحلے کی قرعہ اندازی بہت جلد ہوگی۔ اس مرحلے میں کاشتکاروں کے لیے 10 ہزار گرین ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے، جو 50 سے 65 ہارس پاور کے ہوں گے۔
کاشتکاروں سے درخواستیں جمع کروانے کا عمل 6 جنوری 2026 بروز منگل سے شروع ہوگا اور درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دینے یا مزید معلومات کے لیے کاشتکار محکمہ زراعت پنجاب کی ایگریکلچرل ہیلپ لائن 0800 17000 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 7 لاکھ 34 ہزار کاشتکاروں نے درخواستیں دی تھیں، جن میں سے دو لاکھ 82 ہزار کاشتکار قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے۔ ان میں سے 9,500 کاشتکار کامیاب قرار پائے تھے۔
پروگرام کے اعداد و شمار کے مطابق 98 فیصد کاشتکار پاکستانی ساختہ ٹریکٹرز کے لیے اور دو فیصد نے بڑے اور جدید امپورٹڈ ٹریکٹرز کے لیے درخواست دی تھی۔ امپورٹڈ ٹریکٹرز کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کی وجہ سے غیر ملکی ڈیلر کمپنیاں پنجاب میں اپنے ڈیلر اور بزنس آفس قائم کر چکی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










