دنیا بھر میں یوم ولادت حضرت علی (ع) انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں یوم ولادت حضرت علی (ع) انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
کراچی: جعفریہ الائنس پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 13 رجب، یوم ولادت حضرت علی (ع) کو شہر بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
جعفریہ الائنس کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید شبر رضا رضوی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ جشن مولود کعبہ کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں، مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل میلاد کا اہتمام کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا مرکزی جلوس دن 4 بجے مولود کعبہ غفور چیمبر، صدر موبائل مارکیٹ سے شروع ہو کر خراسان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا، جبکہ جلوس کے بعد مرکزی جشن و محفل میلاد نشتر پارک میں رات 9 بجے منعقد ہوگی۔
شبر رضا رضوی نے بتایا کہ شہری اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ پروگرام امن و امان کے ساتھ کامیابی سے منعقد ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ یوم ولادت حضرت علی (ع) نہ صرف جشن کا موقع ہے بلکہ یہ ہمیں سیرت امیرالمومنین پر عمل پیرا ہونے کی تعلیم بھی دیتا ہے، جنہوں نے اپنی زندگی قرآن اور اسلام کے اصولوں کے مطابق گزاری اور اپنے شیعوں کو بھی ایسا کرنے کی تلقین کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










