جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

گھوٹکی میں ظلم کی انتہا، بااثر ظالم شخص نے اپنی زمین سے گھاس کھانے والی بھیڑ کی ٹانگ کاٹ دی

03 جنوری, 2026 10:46

گھوٹکی: آفتاب کالونی میں ایک بااثر شخص نے اپنی زمین سے گھاس کھا رہی ایک بھیڑ کی ٹانگ کاٹ دی، جس پر بھیڑ کے مالک اور اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب پہنچ کر انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

بھیڑ کے مالک سجن شر اور ان کے خادم نے بتایا کہ بااثر خاتون بانو سانگی نے اپنی زمین پر گھاس چرتی بھیڑ پر کلہاڑی سے حملہ کر کے اس کی ٹانگ کاٹ دی۔ اس کارروائی کے بعد بھیڑ شدید زخمی ہوئی۔

سجن شر نے مزید کہا کہ پولیس کو اطلاع دی گئی، لیکن تاحال کسی نے کارروائی نہیں کی، جس سے مقامی شہریوں میں تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

بھیڑ کے مالک نے کہا کہ یہ ظلم کی انتہا ہے اور ذمہ دار شخص کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے تاکہ انصاف ممکن ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔