جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

لکی مروت: سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

05 جنوری, 2026 09:47

لکی مروت میں دہشت گردوں کی طرف سے ایک سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 واقعہ بیگوخیل سڑک کے ناورخیل موڑ کے قریب پیش آیا، جب لکی سیمنٹ فیکٹری کی بس گاوں بیگوخیل سے فیکٹری کی جانب جا رہی تھی۔ دھماکے کے بعد گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص لکی سیمنٹ فیکٹری کا ملازم تھا، جبکہ زخمیوں میں 8 افراد شامل ہیں، جن میں 2 خواتین اور 4 فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ سٹی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر کفایت اللہ نے تصدیق کی کہ واقعے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں موجود زیادہ تر مسافر نجی افراد تھے جو بیگوخیل سے لکی مروت اور پھر سیمنٹ فیکٹری جا رہے تھے۔ ریسکیو ٹیمیں زخمیوں کی فوری مدد اور آپریشن میں مصروف ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔