کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد

کراچی میں ایک ممکنہ بڑے سانحے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ٹال دیا گیا۔
سیکیورٹی اداروں نے شہر میں دہشتگردی کی ایک خطرناک سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق بلدیہ رئیس گوٹھ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔ چار ٹن سے زائد دھماکا خیز مواد قبضے میں لیا گیا، جو کسی بڑے حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔
کارروائی کے دوران ایک منی ٹرک اور متعدد گیس سلنڈرز بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ یہ آپریشن زیرِ حراست مشتبہ دہشت گردوں کی نشاندہی پر کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق منصوبہ یہ تھا کہ دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک شہر کے اہم تجارتی علاقے آئی آئی چندریگر روڈ تک پہنچایا جائے اور وہاں دہشت گردی کی کارروائی انجام دی جائے۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والے تمام بارودی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا ہے۔ دھماکا خیز مواد ڈرموں میں بھر کر شہر منتقل کیا گیا تھا، جن میں سے 60 ڈرم اور 5 گیس سلنڈرز قبضے میں لیے گئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












