جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

وینزویلا کی تازہ صورتحال پر پاکستان کا ردعمل سامنے آ گیا

05 جنوری, 2026 08:45

وینزویلا میں حالیہ پیش رفت پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنا مؤقف جاری کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان وینزویلا کے عوام کی سلامتی اور فلاح کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں وینزویلا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل پاسداری ضروری ہے۔ پاکستان اس معاملے کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق حل ہوتا دیکھنا چاہتا ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے مزید بتایا کہ پاکستان وینزویلا کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جس کے بعد صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکا منتقل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔