جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

اسٹیٹ بینک قرض فراہمی طریقہ کار سہل بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے، وزیر اعظم

07 جنوری, 2026 15:04

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے نئے کاروباروں (ایس ایم ایز) سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں معاشی سہولتوں، مالی شمولیت اور نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں چھوٹے کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کے نظام پر بھی غور کیا اور ہدایت دی کہ زراعت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے زرعی سروس پرووائیڈرز کو بھی آسان قرضوں کی سہولت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی بنیاد ہے اور اس کی بہتری کے لیے جدید طریقے اپنانا ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت دی کہ قرضوں کی فراہمی کا طریقہ کار مزید آسان اور مؤثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اور کاروبار اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ نجی شعبے، بالخصوص ایس ایم ایز، کو قرضوں کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہارون اختر اور ان کی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور تمام صوبوں کا دورہ کریں اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع پالیسی سازی کریں تاکہ ملک بھر میں یکساں سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ایس ایم ایز کو صنعتوں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے، اور پاکستان میں بھی اس شعبے کو مضبوط بنا کر روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے انٹرپرنیورشپ کی تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوتھ انٹرپرنیورشپ کے فروغ سے نئی معاشی سرگرمیاں جنم لیں گی اور معیشت کو تقویت ملے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔