جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

08 جنوری, 2026 11:23

بی آئی ایس پی نے مستحق خاندانوں کے افراد کو ہنر مند بنانے کے لیے ایک نیا پروگرام شروع کر دیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مستحق افراد کو مفت فنی تربیت فراہم کرنا اور انہیں باعزت، پائیدار روزگار کے مواقع دینا ہے۔

بی آئی ایس پی کے ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ کے 28 اضلاع میں پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے۔ منتخب افراد کو تربیت کے دوران ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا تاکہ وہ مالی طور پر بھی مستحکم رہیں۔ بی آئی ایس پی عملہ منتخب افراد سے فون کے ذریعے رابطہ کرے گا اور 8171 سے تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگا۔

جن افراد کو کال یا پیغام موصول ہوتا ہے، انہیں فوری طور پر قریبی بی آئی ایس پی آفس سے رابطہ کرنا ہوگا اور قریبی تربیتی ادارے میں داخلہ حاصل کرنا ہوگا۔ پروگرام میں شمولیت صرف بی آئی ایس پی مستحقین یا ان کے اہل خانہ کے لیے مخصوص ہے۔

بینظیر ہنر مند پروگرام میں اندراج کے لیے کچھ شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے عمر کی حد 18 سے 40 سال، تعلیمی معیار کم از کم میٹرک اور ایک گھرانے سے صرف ایک فرد پروگرام میں شامل ہو سکتا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد بی آئی ایس پی کے پورٹل (https://hunarmand.bisp.gov.pk

) یا قریبی تحصیل آفس میں شناختی کارڈ اور فعال موبائل نمبر کے ساتھ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر رجسٹریشن کروا کر اس پروگرام سے فائدہ اٹھائیں تاکہ مہارت حاصل کر کے باعزت روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔