سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر آ گئی

Great news has arrived for government employees regarding salary and pension
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات اور صحت کے منصوبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو عالمی معیار کی جدید ادویات فراہم کی جائیں گی، جبکہ میڈیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں اضافہ صرف کارکردگی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کے لیے نئی اور جدید ادویات کی فہرست مرتب کرنے اور اس مقصد کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں دورانِ ڈیوٹی ڈاکٹروں اور نرسوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ اسپتالوں کے سیکیورٹی گارڈز، وارڈ بوائز، نرسوں اور فارمیسی اسٹاف کو باڈی کیمرے لگانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔
اجلاس میں ہر سرکاری اسپتال میں روزانہ صبح 9 بجے تک مکمل اسٹیَم کلیننگ یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اس کے علاوہ اسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کے لیے چینی ساختہ میڈیکل آلات کے استعمال کی اجازت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپتالوں میں تعینات سیکیورٹی کمپنیوں اور سیکیورٹی گارڈز کے خلاف موصول ہونے والی عوامی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ادویات کی فراہمی کے لیے فول پروف نظام نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ایم ایس پول قائم کرنے اور تنخواہوں میں اضافے کو صرف پرفارمنس سے مشروط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت ادویات کی فراہمی کے لیے 80 ارب روپے مختص کر رہی ہے، اس کے باوجود دوائیں نہ ملنا ناقابلِ فہم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب عوام کا وقت اور پیسہ ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا اور نااہل و کام چور افراد کو گھر جانا ہوگا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









