پاکستان کا یمن تنازع پر اظہار تشویش، سلامتی کونسل سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا یمن تنازع پر اظہار تشویش، سلامتی کونسل سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یمن میں طویل عرصے سے جاری تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کے حل کے لیے جامع اور شمولیتی سیاسی عمل ہی واحد راستہ ہے۔
سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یمن میں امن کے خلاف کسی بھی قسم کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کی اور یمنی قیادت میں سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
عاصم افتخار نے ریاض میں جامع مذاکرات کے لیے پی ایل سی کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی مکالمے اور مفاہمت کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔
پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے دفاتر اور اثاثوں پر غیرقانونی قبضے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یمن میں لاکھوں افراد کو فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ یمن میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔
عاصم افتخار نے یمن کے لیے سعودی عرب کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے عمان اور متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے یمن کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









