پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

How high will petroleum product prices go? Shocking details revealed
وفاقی حکومت نے آئندہ مدت کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور اس کی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
حکومتی فیصلے کو عوام کے لیے عارضی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں تیل کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










