حکومت کا سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان

Government Announces Official Public Holidays
وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری تعطیلات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں قومی اور مذہبی مواقع پر تعطیلات کی تفصیل شامل ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیر ڈے 5 فروری کو منایا جائے گا، جبکہ یومِ پاکستان 23 مارچ کو سرکاری تعطیل ہوگی۔ اسی طرح عیدالفطر کے موقع پر 21، 22 اور 23 مارچ 2026 کو عام تعطیل دی جائے گی تاکہ عوام مذہبی تہوار سکون سے منا سکیں۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق یومِ مزدور یکم مئی کو منایا جائے گا، جبکہ یومِ تکبیر 28 مئی کو ہوگا جس پر ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر 27، 28 اور 29 مئی 2026 کو تعطیلات ہوں گی۔ اس کے علاوہ یومِ آزادی 14 اگست کو منایا جائے گا جبکہ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں 25 اگست کو عام تعطیل ہوگی۔
مزید بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال ڈے 9 نومبر کو منایا جائے گا، جبکہ قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو بھی ملک بھر میں چھٹی ہوگی۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق یہ تعطیلات تمام وفاقی اداروں میں نافذ ہوں گی، جبکہ صوبائی حکومتیں اپنی سطح پر الگ نوٹیفکیشن جاری کریں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








