پیر، 19-جنوری،2026
پیر 1447/07/30هـ (19-01-2026م)

سابق ایم این اے مولانا قاری محمد یوسف انتقال کرگئے

19 جنوری, 2026 12:07

جمعیت علمائے اسلام کے سابق ایم این اے مولانا قاری محمد یوسف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے مولانا قاری محمد یوسف اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔

ان کی نماز جنازہ آبائی گاوں بٹگرام میں ادا کی جائے گی۔ اہل خانہ اور سیاسی حلقوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ قاری محمد یوسف دو بار جمعیت علما اسلام کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ عوامی خدمت اور مذہبی خدمات کی وجہ سے جانے جاتے تھے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔