معروف پاکستانی مذہبی شخصیت انتقال کر گئی

A renowned Pakistani religious figure has passed away
جامعہ بنوری ٹاؤن کے شیخ الحدیث مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولانا قاری مفتاح اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ قاری مفتاح اللہ کی وفات علمی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ وہ نہ صرف ایک باعمل عالم تھے بلکہ علمِ قرأت، تفسیر اور حدیث میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت میں گزاری۔ انہوں نے ہزاروں طلبہ کی تعلیم و تربیت کی اور علم کا فیض عام کیا۔ ان کی تدریسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ ایک بہترین خطیب اور باکردار شخصیت کے حامل تھے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ساتھ ہی مرحوم کے اہلِ خانہ، شاگردوں اور متعلقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









