لاہور: ’پولیس اہلکار کی بسم اللہ‘ پڑھ کر رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اہلکار گرفتار

لاہور: ’پولیس اہلکار کی بسم اللہ‘ پڑھ کر رشوت لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اہلکار گرفتار
لاہور: تھانہ راوی روڈ کے پولیس اہلکار عبدالرحمان رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران رشوت لیتے ہوئے پکڑے گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ وہ بسم اللہ پڑھ کر پیسے اپنی جیب میں ڈالتا ہے اور شہری کو گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی دیتا ہے۔
وائرل ویڈیو پر فوری کارروائی
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری نوٹس لیا۔ اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی
ڈی آئی جی فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔ ایسے کیسز میں فوری کارروائی کی جاتی ہے تاکہ قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








