کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پاسکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے، مفتی تقی عثمانی

کسی بھی صورت میں ریاستِ پاکستان کے خلاف مسلح جدوجہد کی کوئی شرعی گنجائش موجود نہیں، مفتی تقی عثمانی
کراچی: ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں آگ پر قابو نہ پانا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گل پلازہ میں بروقت امداد نہ پہنچنے کے واقعے کی شفاف اور بے لاگ تحقیقات کی جائیں۔
سانحے کی شدت اور مالی نقصان
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ چند گھنٹوں میں کتنی جانیں ضائع ہوئیں اور کتنے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، یہ قوم کے لیے انتہائی المناک اور شرمناک واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات کو مضبوط اور موثر بنانے کا فریضہ حکومت پر ہے۔ جن لوگوں نے آخری لمحے میں انسانی جانیں بچانے کی خدمت انجام دی، وہ قابل ستائش ہیں۔
دعائیں اور نیک خواہشات
مفتی تقی عثمانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اعلیٰ درجات عطا فرمائیں اور آفت زدگان کو نعم البدل دیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









