بدھ، 21-جنوری،2026
بدھ 1447/08/02هـ (21-01-2026م)

اسلام آباد کے نجی اسکولوں اور والدین کے لیے بڑی خوشخبری

21 جنوری, 2026 18:33

اسلام آباد کے نجی اسکولوں اور والدین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے کیونکہ پیرا نے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا نیا، آسان اور شفاف نظام متعارف کرا دیا ہے۔

اس نئے نظام کے تحت والدین کو غیر یقینی صورتحال سے نجات ملے گی اور طلبہ کے تعلیمی تسلسل کو یقینی بنایا جائے گا۔

پیرا کی جانب سے رجسٹریشن تجدید کے لیے واضح سالانہ شیڈول مقرر کر دیا گیا ہے۔

نئے طریقہ کار کے مطابق تعلیمی سیشن سے قبل تمام رجسٹریشن معاملات مکمل ہوں گے۔

نجی اسکولوں کو تین سالہ تجدید کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یہ اقدام طلبہ کی تعلیم بلا تعطل جاری رکھنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

پیرا کے مطابق نجی تعلیمی ادارے قومی نظامِ تعلیم کے اہم شراکت دار ہیں۔

نئے نظام کے ذریعے شفافیت، سہولت اور استحکام کو فروغ دیا جائے گا اور تعلیم کے لیے نیا راستہ ہموار ہوگا۔

اس فیصلے سے اسلام آباد میں تعلیمی نظم و ضبط اور اعتماد میں اضافہ متوقع ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔