بدھ، 21-جنوری،2026
بدھ 1447/08/02هـ (21-01-2026م)

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

21 جنوری, 2026 11:11

کراچی: پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ترجمان پی اے اے کے مطابق بھارتی ائیرلائنز کے تمام طیاروں پر پابندی 24 فروری کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی۔ اس پابندی کا اطلاق بھارتی طیاروں پر ہوگا جو ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے ہیں۔ فوجی پروازیں بھی اس پابندی میں شامل ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ فضائی حدود کی بندش کا مقصد ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے اور اس دوران پاکستان کی ائیر ٹریفک سروسز اس پابندی پر مکمل عمل درآمد کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس بھی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کی تھی اور حالات کی پیش رفت کے مطابق پابندی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی حفاظت کے لیے متعلقہ ادارے مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کوئی بھی غیر مجاز پرواز داخل نہ ہو سکے۔

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے دوران امن اور سلامتی کے لیے کیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔