بارش برسانے والا طاقتور سسٹم پاکستان میں داخل!! کب کہاں اور کتنی بارش ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

Powerful Rain-Bringing System Enters Pakistan!! When, Where, and How Much Rain is Expected?
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک طاقتور مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ سسٹم آج شام سے 24 جنوری تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں اثر انداز ہوگا۔ اس دوران پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے اور کشمیر کے پہاڑی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ سوات، چترال، بونیر، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، باجوڑ اور مردان میں شدید بارش اور برفباری کے ساتھ فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ اس حوالے سے فیڈرل فلڈ کمیشن نے صوابی، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے بھی شہریوں اور متعلقہ حکام کو محتاط رہنے اور حساس مقامات کی نگرانی کی ہدایت دی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث دریائے کابل اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔
بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور نوشکی میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں بھی آج شام برفباری اور بارش کا امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے ساحلی اور جنوبی علاقوں میں 22 اور 23 جنوری کو ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی صورتحال پر نظر رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









